• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 14588

    عنوان:
    میں جاپان کی ایک مسجد میں امام ہوں میرا سوال یہ ہے کہ یہاں کی حکومت ہماری مسجد کو تعمیر کے لیے پیسے دے رہی ہے او روہ پیسے عوام کے ٹیکس میں سے دیتی ہے۔ کیا ہم اس کو مسجد کی تعمیر میں لگا سکتے ہیں؟ مہربانی کرکے جواب جلدی بھیج دیں۔ آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14588

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1139=935/ل

    ٹیکس لگانا اور ٹیکس وصول کرنے کا مقصد یہی ہے وہ رقم مفاد عام میں خرچ ہو، فقہی کتابوں میں بھی کچھ مواقع میں ٹیکس لگانے اور ٹیکس ادا کرنے کو ضروری لکھاہے: ثم رقم للحواني وقال:والنائبة: ما یضرب السلطان علی الرعیة للمقاتلة لمصلحة الرعیة إلی قولہ وأنہ واجب شرعاً (شرح منظومہ بن وہبان: ۱/۸۹، مکتبة الوقف المدني الخیري دیوبند) پس اگر حکومت ٹیکس کے روپے مسجد کی تعمیر کے لیے دے رہی ہے تو اس رقم کا لینا اوراس کو مسجد کی تعمیر میں خرچ کرنا درست ہے،اس میں شبہ کرنے کی ضرورت نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند