• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 14564

    عنوان:

    ایک آدمی نے مسجد بنانے کے لیے زمین دی ہے اور وہ زمین راستہ کے کنارے پر ہے۔ گاؤں کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ مسجد کی زمین میں راستے کے طرف سے دکان بنائی جائے پھر کرایہ پر دی جائے او راس سے ہونے والی آمدنی مسجد کے کام میں صرف کی جائے۔ کیا ایسا کرنا صحیح ہوگا؟ مہربانی فرماکر ایک یا دو دن میں جواب عنایت فرماویں، کیوں کہ مسجد کا کام شروع کرنے والے ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14564

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1115=909/ل

    اگر اس شخص نے مسجد بنانے کے لیے زمین دی ہے تو اس زمین میں راستے کی طرف سے دوکان بنانا منشأ واقف کے خلاف ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند