• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 12948

    عنوان:

    (۱)امریکہ کے ایک شہر میں مسلمانوں کو ایک گرجا گھر میں نماز پڑھنے کی اجازت ملی ہے، چونکہ وہاںآ س پاس میں مسلمانوں کو نماز ادا کرنے کے لیے کوئی مسجد نہیں ہے۔ تو کیا اس صورت میں مسلمانوں کو وہاں نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ برائے کرم حوالہ کے ساتھ بتائیں تاکہ ہمارے طلباء کو اس کا جواب باحوالہ معلوم ہوسکے۔ طالب دعا عبدالرحمن

    سوال:

    جواب نمبر: 12948

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 926=873/ب

    بہتر تو یہ ہے کہ اسے مسلمان خریدلیں، پھر اسے منہدم کرکے مسجد کی تعمیر کرکے نماز شروع کریں، اور اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو بدرجہٴ مجبوری کسی ایسے کمرہ میں جہاں حضرت عیسیٰ علیہ السلام یا حضرت مریم کی تصویر نہ ہو، یا کوئی مجسمہ اور فوٹو نہ ہو تو وہاں نماز پڑھ سکتے ہیں۔ لیکن مسجد کے لیے کوشاں بھی رہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند