• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 734

    عنوان:

    ایصال ثواب نیت سے مرحومین کے لیے قربانی کرنا؟

    سوال:

    (1) کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اور علمائے محققین قرآن خوانی کے بارے میں ، کیا یہ درست ہے اگر کسی خاص دن کی تعیین نہ کی جائے، قرآن خوانی میں قرآن پڑھاجاتا ہے، اجتماعی دعا کی جاتی ہے اور کھانا بھی پیش کیا جاتا ہے، اس سلسلے میں شریعت کیا کہتی ہے؟

    (2) کیا ہم مرحومین کے لیے قربانی کرسکتے ہیں؟ اس سلسلے میں شریعت کیا کہتی ہے؟

    (3) اگر بھیڑ کی دُم بیماری کی وجہ سے کٹ جائے تو کیا اس کی قربانی جائز ہوگی؟

    جواب نمبر: 734

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 574/ب=24/ب)

     

    (1) قرآن پڑھنے والوں کو قرآن پڑھنے کے عوض میں کھانا کھلا دیا گیا تو پڑھنے والوں کو کوئی ثواب نہیں ملا۔ جب پڑھنے والوں کو ثواب نہیں ملا تو کسی دوسرے کو کیوں کر ثواب پہنچا سکتاہے قرآن صرف اللہ کے واسطے پڑھا جائے کسی طرح کا کوئی معاوضہ نہ لیا جائے.

    (2) جی ہاں مرحومین کے لیے قربانی کرسکتے۔ مگر اپنی واجب قربانی کرنے کے بعد دوسروں کی طرف سے زندہ ہوں یامردہ نفلی قربانی کرسکتے ہیں۔

    (3) اگر تہائی یا تہائی سے کم دم کٹی ہے تو اس کی قربانی درست ہے اور اگر اس سے زیادہ دم کٹ گئی ہے تو وہ عیب دار ہے اس کی قربانی جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند