• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 67082

    عنوان: تراویح میں قرآن سنانے پر پیسے لینا جائز نہیں ہے

    سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ہٰذا کے بارے میں کہ زید نے تراویح میں قرآن مجید مکمل کیا اور 5 ہزار روپئے مسجد کی طرف سے قرآن مجید مکمل سنانے پر ملے اور کچھ محلے والوں نے ہدیہ میں دئیے تو کیا ان دونوں کا پیسوں لینا جائز ہے یا نا جائز ہے یا ان میں سے کسی کا لینا جائز ہے اگر گچھ تفصیل ہو تو بالتفصیل جواب دیجئے ۔

    جواب نمبر: 67082

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 878-852/sd=10/1437 تراویح میں قرآن سنانے پر پیسے لینا جائز نہیں ہے، خواہ مسجد والے پیسے دیں یا محلے کے لوگ دیں۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: رسالہ : معاوضہ علی التراویح کی شرعی حیثیت، یہ رسالہ دار العلوم کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند