• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 66973

    عنوان: حفظ مکمل ہونے تک چند ہی سجدہٴ تلاوت ادا كیے‏؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ جب سے میں نے قرآن کریم شروع کیا اور حفظ مکمل ہونے تک چند ہی سجدے کیے ، اب مجھ پر ہزاروں سے بھی زیادہ سجدے واجب ہیں جو مجھے یاد بھی نہیں، اب ان کے ادا کرنے کی صورت کیا ہوگی ؟ رہنمای فرمائیں۔

    جواب نمبر: 66973

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 835-628/D=9/1437 اندازہ کرکے متعین کر لیں کہ کتنے سجدہ تلاوت ذمہ میں لازم ہیں مثلا چالیس ہزار پچاس ہزار پھر اس مقدار میں روزآنہ تھوڑا تھوڑا ادا کرتے رہیں مثلا پچاس سجدے روزآنہ ادا کریں اور جو ادا ہوتا رہے اسے حساب کی کاپی میں لکھتے رہیں اس ترکیب سے ان شاء اللہ سارے سجدے ادا ہوجائیں او رآپ سبکدوش ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند