• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 6662

    عنوان:

    مجھے تفہیم القرآن پڑھنے کی بہت خواہش ہے۔ آپ اس کے علاوہ کس تفسیر کو پڑھنے کا مشورہ دے سکتے ہیں؟ (۲) تفہیم القرآن جب میں اپنے یہاں کتب خانہ پر خریدنے گیا جہاں پر اور بہت سی اسلامی کتابیں دستیاب ہیں وہاں اس کی قیمت 1900روپئے تھی۔ تومیں نے انٹر نیٹ پر جب تلاش کیا تو مجھےquranurdu.comپر یہ قرآن پی ڈی ایف فائل کی صورت میں مفت مل گیا۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں اس قرآن کو کمپیوٹر پر پڑھ سکتا ہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6662

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1379=1190/ ب

    یہ قرآن پی ڈی ایف فائل کی صورت میں آپ کو جو ملا ہے ہم نے اسے نہیں دیکھا ہے، نہ اصل متن دیکھا ہے نہ اس کا ترجمہ اور تفسیر دیکھی ہے، اس لیے ہم اس کے بارے میں اپنی کوئی رائے نہیں دے سکتے ہیں۔ آپ مختصر طور پر دیکھنا چاہتے ہیں تو حضرت مولانا شبیر احمد عثمانی کی تفسیر مع ترجمہ شیخ الہند کامطالعہ کیجیے اور اگر آپ تفصیلی تفسیر دیکھنا چاہتے ہیں تو حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب کی معارف القرآن کا مطالعہ کیجیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند