• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 63124

    عنوان: رات میں گھر کے اندر تجوری کے اوپر کلام مجید رکھا ھوا تھا اور پھر بلًی اسکے اوپرسے چلی گئی

    سوال: رات میں گھر کے اندر تجوری کے اوپر کلام مجید رکھا ھوا تھا اور پھر بلًی اسکے اوپرسے چلی گئی (۱)پیر رکھ کر گذر گئی۔ (۲) تب گھرکے افراد نے دیکھا تو کلام مجید کی جگہ تبدیل کر دی تو اسکا کیا حکم ھے اسے ایسے ھی رکھا جائے یا پھر اسے دھویا جائے ؟ جواب مرحمت فرما کر عنداللہ ماجور ھو۔

    جواب نمبر: 63124

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 161-161/Sd=3/1437-U قرآن کریم کے اوپر بلی کے پیر رکھ کر گذرنے کی وجہ سے قرآن ناپاک نہیں ہوگا، الا یہ کہ اس کے پیروں میں نجاست لگی ہو اور نجاست کا اثر قرآن کریم پر ظاہر ہو جائے۔ واضح رہے کہ قرآن کریم اللہ کا کلام ہے، اس کا احترام ضروری ہے، اس کو ایسی جگہ رکھنا چاہیے جہاں کسی جانور وغیرہ کے جانے کا احتمال نہ ہو۔ یستفاد مما في الہندیة: ودفنہ أولی من وضعہ موضعًا یخاف أن یقع علیہ النجاسة أو نحو ذلک․․․ إلخ (الفتاوی الہندیة: ۵/ ۳۷۵، کتاب الکراہیة، ط: زکریا، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند