• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 61415

    عنوان: کیا گھر میں موجود قرآن پاک اور سپارے کے تمام نسخوں کو پڑھنا ضروری ہے؟ جو نہ پڑھے جاتے ہوں ان کو مسجد میں رکھوایا جائے؟ جن نسخوں کو کافی سال تک پڑھنے کی نوبت نہ آئے تو گناہ ہوگا؟

    سوال: کیا گھر میں موجود قرآن پاک اور سپارے کے تمام نسخوں کو پڑھنا ضروری ہے؟ جو نہ پڑھے جاتے ہوں ان کو مسجد میں رکھوایا جائے؟ جن نسخوں کو کافی سال تک پڑھنے کی نوبت نہ آئے تو گناہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 61415

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1112-1089/H=11/1436-U قرآن کریم کا ایک حق یہ بھی مسلمانوں پر ہے کہ اُس کی تلاوت کا اہتمام کیا جائے، سالہا سال تک گھروں میں یوں ہی قرآن شریف رکھا رہے اور اس میں تلاوت کی نوبت ہی نہ آئے یعنی گھر میں تلاوت ہی نہ کی جائے یہ ایک درجہ میں ناقدری سی ہے جو کراہت سے خالی نہیں، اگر قرآن شریف گھر میں ہو مگر گھر میں تلاوت کرنے والا کوئی نہ ہو اور اس کو مسجد میں رکھ دیں تاکہ نمازی اس میں تلاوت کرتے رہیں تو اس میں کچھ مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند