• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 611348

    عنوان: میرے لیے كونسی تفسیر زیادہ مفید ہے؟ 

    سوال:

    سوال : عرض آپ کی خدمت میں یہ ہے کہ میں تعلیم سے ایک انجینئر ہوں اور اسلامی کتب (اردو) کا مطالعہ کرنے کا ذوق و شوق رکھتا ہوں۔ سوال یہ ہے کہ ان تفاسیر میں سے مستنند اور زیادہ مفید تفسیر کونسی ہے؟ ۱) تفسیر ابن کثیر ۲) معارف القرآن از شیخ التفسیر مولانا ادریس کاندھلوی صاحب نوراللہ مرقدہ ۳) معارف القرآن از مفتی شفیع عثمانی صاحب نور اللہ مرقدہ اخیر میں آپ سے گذارش ہے کہ ان دونوں معارف القرآن کی خصوصیات امتیازات کے بارے میں کچھ گفتگو کی طلب کرتے ہیں۔

    جواب نمبر: 611348

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1094-255T/M=09/1443

     مذكورہ تینوں تفاسیر‏، مستند و معتبر ہیں‏۔ ان كے مقدمات كو پڑھ كر ان كی خصوصیات سمجھ سكتے ہیں‏۔ آپ كے لیے تفسیر معارف القرآن (مؤلفہ: حضرت مفتی شفیع عثمانی صاحب رحمہ اللہ) زیادہ مفید ہوسكتی ہے كیوں كہ اس تفسیر كے مصنف كے پیش نظر یہ تھا كہ عوام جو علمی اصطلاحات سے واقف اور دقیق مضامین كے متحمل نہیں ہیں وہ بھی قرآن كریم كو اپنے حوصلے كے مطابق سمجھ سكیں‏، اس لیے اس تفسیر كو لكھتے ہوئے اس كی پوری رعایت كی گئی ہے كہ فن اصطلاحات‏، دقیق بحثیں اور غیر معروف و مشكل الفاظ سے گریز كیا جائے‏ وغیرہ۔ لیكن آپ كسی معتبر عالم كی نگرانی میں مطالعہ كریں تاكہ صحیح فہم حاصل ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند