• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 610687

    عنوان:

    ایک ساتھ ستر سجدہ تلاوت اور اس کی نیت

    سوال:

    جس شخص پر پانچ بار قرآن ختم کرنے کی بنیاد پر ستر ( ٧٠ ) سجدے تلاوت کے واجب ہوۓ ہوں تو وہ ایک ساتھ کس نیت سے ادا کرے ؟

    جواب نمبر: 610687

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 656-247/TD-Mulhaqa=8/1443

     ستر(۷۰) سجدے ایک ساتھ اداء کرسکتے ہیں اور شروع میں ایک بار نیت کرلینا کافی ہے کہ میرے اوپر جو سجدے واجب ہیں ، ان کو اداء کررہا ہوں، ہر سجدے کے وقت تعیین کے ساتھ نیت کرنا ضروری نہیںہے۔ نوٹ : جس وقت آیت سجدہ تلاوت کی جائے ، اسی وقت سجدہ تلاوت کرنا بہتر ہے، بلا عذر سجدہ تلاوت کو موخر کرنا مکروہ ہے۔قال الحصکفی: (بشروط الصلاة) المتقدمة (خلا التحريمة) ونية التعيين۔۔(وهي على التراخي) على المختار ويكره تأخيرها تنزيها، ويكفيه أن يسجد عدد ما عليه بلا تعيين ويكون مؤديا۔ قال ابن عابدین: (قوله ونية التعيين) أي تعيين أنها سجدة آية كذا نهر عن القنية، وأما تعيين كونها عن التلاوة فشرط كما تقدم في بحث النية من شروط الصلاة إلا إذا كانت في الصلاة وسجدها فورا كما علمته ۔ ( الدر المختار مع رد المحتار: ۲/۱۰۶، ۱۰۹، دار الفکر، بیروت )

     


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند