• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 610239

    عنوان:

    ایصالِ ثواب کے لیے قرآن پڑھواکر شیرینی تقسیم کرنا

    سوال:

    سوال : میں ایک بستی میں بچوں کو حفظ پڑھاتا ہوں تو بستی کے لوگ اپنے رشتہ داروں کے انتقال پر بچوں کے پاس قرآن کریم پڑھواتے ہیں اور پھر شیرینی بھی تقسیم کرتے ہیں تو سوال یہ تھا کہ یہ شیرینی کھانا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 610239

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 860-651/M=07/1443

     قرآن خوانی كے بعد شیرینی وغیرہ كھانے سے احتراز كرنا چاہئے اہل میت كو بھی اجتماعی طریقے پر قرآن خوانی كرانے اور ا س كے بعد ناشتہ وغیرہ كھلانے یا شیرینی تقسیم كرنے سے بچنا چاہئے‏، میت كو ثواب پہونچانے كے لیے اہل میت كو اپنے طور پر حسب موقع ذكر و تلاوت كركے یا نوافل پڑھ كے یا صدقہ خیرات كركے ایصال ثواب كرتے رہنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند