• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 608824

    عنوان:

    سورہٴ یاسین میں امام مبین سے کیا مراد ہے؟

    سوال:

    سوال : ۱) سورئہ یٰسین کی بارہویں آیت میں لفظِ ‘امام مبین’ سی کیا مراد ہے ؟ ۲) ایک شیعہ شخص کہتا ہے ‘امام مبین’ سے مراد حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں، یعنی اللہ نے ان کو بہت وسیع علم عطا کیا ہے اسی لیے ان کو باب العلم اور وارثِ علمِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہا جاتا ہے ۔ اور دلیل میں یہ روایت پیش کرتا ہے # شیخ صدوق نے معانی الاخبار میں امام باقر کے طریق سے روایت نقل کی ہے جس میں امام فرماتے ہیں: لَمَّا أُنْزِلَتْ ہَذِہِ الْآیَةُ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ ص وَ کُلَّ شَیْءٍ أَحْصَیْناہُ فِی إِمامٍ مُبِینٍ قَامَ أَبُو بَکْرٍ وَ عُمَرُ مِنْ مَجْلِسِہِمَا فَقَالا یَا رَسُولَ اللَّہِ ہُوَ التَّوْرَاةُ- قَالَ لَا قَالا فَہُوَ الْإِنْجِیلُ قَالَ لَا قَالا فَہُوَ الْقُرْآنُ قَالَ لَا قَالَ فَأَقْبَلَ أَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ عَلِیٌّ ع فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ ص ہُوَ ہَذَا إِنَّہُ الْإِمَامُ الَّذِی أَحْصَی اللَّہُ تَبَارَکَ وَ تَعَالَی فِیہِ عِلْمَ کُلِّ شَیْءٍ ترجمہ:- جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی - ہم نے ہر شیء کو امام مبین میں جمع کر دیا ہے - تو ابو بکر اور عمر اپنی جگہوں سے اٹھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھے اور پوچھا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! امام مبین سے مراد تورات ہے ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، دونوں نے کہا: کیا اس سے مراد قرآن ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، اتنے میں امیر المؤمنین تشریف لائے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ہے وہ امام جس میں اللہ تبارک و تعالی نے ہر شیء کا علم جمع کر دیا ہے ۔ کیا یہ روایت درست ہے ؟ اس کی حقیقت کیا ہے ؟ اور، کیا واقعی حضرت علی رضی اللہ عنہ وارثِ علمِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور باب العلم ہیں؟

    جواب نمبر: 608824

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 700-587/B=06/1443

     سورہٴ یٰسین کی بارہوئیں آیت میں جو إمَامٍ مُبِیْنٍ کا لفظ آیا ہے اس سے مراد لوح محفوظ ہے۔ جو شخص یہ کہتا ہے کہ اس سے مراد حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں، وہ صحیح نہیں۔ جو روایت معانی الاخبار میں شیخ صدوق کی امام باقر کے طریق سے نقل کی ہے یہ شیعہ کی من گڑھت روایت ہے، یہ بالکل غلط اور جھوٹ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند