• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 606277

    عنوان:

    امامتِ تراویح کی اجرت کیوں درست نہیں؟

    سوال:

    جناب جب امامت کے لئے اجرت لینا جایز ہے تو تراویح کے لئے کیوں نہیں؟

    جواب نمبر: 606277

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 132-91/M=02/1443

     تراویح میں قرآن پاک سنانے کی اجرت ناجائز ہے، پنجوقتہ نمازوں کی امامت پر اس کو قیاس کرنا درست نہیں۔ اس بارے میں ایک مفصل فتویٰ دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر موجود ہے جو ”معاوضہ علی التراویح کی شرعی حیثیت“ کے نام سے کتابچہ کی شکل میں شائع ہوچکا ہے، اس میں دلائل و حوالہ جات موجود ہیں، اس کا مطالعہ فرمالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند