• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 60627

    عنوان: قرآن کی تلاوت

    سوال: میری دادی کی عمر تقریبا 70 سال ہے اور بہت ضیف العمر ہے .اس نے قرآن کی تجوید اور صحیح تلفظ کے ساتھ قرآن سیکھنے کی بہت کوشش کی لیکن یادداشت کمزور. ہونے کی وجہ سے نہ سیکھ سکی.جبکہ انہیں پہلے سے قرآن مجید کی ٹوٹی پوٹی تلفظ کے ساتھ تلاوت آتی ہے جس میں بقول انکے بیشمار ختم قرآن کیے ہیں۔ تو میرا سوال یہ ہے کہ کیا وہ اسی ٹوٹی پوٹی تلفظ کے ساتھ. قرآن مجید کی تلاوت جاری رکھ سکتی ہیں، یا غلط تلفظ کی وجہ سے قرآن کی تلاوت چھوڑنے مین ہی انکی عافیت ہے . برائے مہربانی مفصل جواب دیجے گا۔

    جواب نمبر: 60627

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 565-565/Sd=10/1436-U انسان کوشش ہی کا مکلف ہے، آپ کی دادی کو قرآن کریم کی تلاوت جاری رکھنی چاہیے، صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھنے کی حتی الامکان کوشش کریں، کوشش کے باوجود تلفظ میں کمی ان شاء اللہ معاف ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند