عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 605767
کون سی سورت دو مرتبہ نازل ہوئی
قرآن کی وہ کون سی سورة ہے جو دو بار نازل ہوئی ؟
جواب نمبر: 605767
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1058-686/sn=1/1443
سورہ فاتحہ کے مختلف ناموں کی تشریحات کے ذیل میں علامہ بیضاوی نے اپنی مشہور تفسر میں لکھا ہے کہ یہ سورت دومرتبہ نازل ہوئی ہے اور اس کے محشی نے اسے تفصیل کے ساتھ مدلل کیا ہے، تفصیل کے لئے تفسیربیضاوی اور حاشیة الشہاب علی البیضاوی(1/26، مطبوعہ: دار صادر، بیروت) کا مطالعہ کریں ۔
و "السبع المثانی" لأنہا سبع آیات بالاتفاق، إلا أن منہم من عد التسمیة دون أَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ، ومنہم من عکس، وتثنی فی الصلاة، أو الإنزال إن صح أنہا نزلت بمکة حین فرضت الصلاة، وبالمدینة حین حولت القبلة، وقد صح أنہا مکیة لقولہ تعالی: وَلَقَدْ آتَیْناکَ سَبْعاً مِنَ الْمَثانِی، وہو مکی بالنص.(تفسیر البیضاوی = أنوار التنزیل وأسرار التأویل 1/ 25)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند