• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 60576

    عنوان: اگر ہم قرآن پڑھتے ہوئے غلطی سے کچھ غلط پڑھ جائیں اور بعد میں توبہ کریں کہ اگر ہم سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو اللہ ہمیں معاف کرے، تو اس میں کچھ حرج تو نہیں ہے؟

    سوال: اگر ہم قرآن پڑھتے ہوئے غلطی سے کچھ غلط پڑھ جائیں اور بعد میں توبہ کریں کہ اگر ہم سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو اللہ ہمیں معاف کرے، تو اس میں کچھ حرج تو نہیں ہے؟میں بہت وہم اور وسوسے کا شکار رہتاہوں ، اس بارے میں میں اردو میں دینی کتابیں اور قرآنی آیات اور احادیث کا ترجمہ پڑھتے ہوئے بھی بہت ڈرتاہوں ۔ براہ کرم، مجھے ب تائیں کہ کیا میں ایسا کرسکتاہوں کہ میں اپنی طرف سے صحیح پڑھ لیا کروں اور بعد میں یا پہلے ہی اللہ سے توبہ کرلیا کروں؟

    جواب نمبر: 60576

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 992-992/M=10/1436-U زیادہ وہم اوروسہ میں نہ پڑیں اور جان بوجھ کر قرآن غلط نہ پڑھیں، اگر قرآن پڑھتے ہوئے بلاقصد وارادہ غلطی ہوجائے تو اس کو صحیح پڑھ لیا کریں، آداب کی پوری رعایت رکھیں ان سب کے باوجود کچھ کمی کوتاہی ہوسکتی ہے، لہٰذا اخیر میں توبہ واستغفار کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند