عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 605424
سورہٴ رحمن كی قرأت سناكر علاج كرنا؟
ایک ویڈیو یوٹیوب پر بہت زیادہ چل رہی ہے ۔جس میں پڑوسی ملک کے ایک ڈاکٹر صاحب بتا رہے ہیں کہ ان کا ایک مریض غالباً کینسر کا مریض تھا اور شدید متاثر تھا۔ڈاکٹروں کے اجلاس سے کوی سدھار نہیں ہو رہا تھا۔وہ مریض قاری عبدالباسط کی جو قرأت ہے اردو ترجمہ کے ساتھ اسے سن کر اسکا مرض ٹھیک ہو گیا۔اور وہ ڈاکٹر صاحب اپنے مریضوں کا علاج اس قرأت والی ویڈیو سے کر رہے ہیں ۔اور سب کو یے صلاح دے رہے ہیں کہ اس ویڈیو کو سنکر بیماریاں ختم ہو جائیں گی۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں کیا کہتے ہیں مفتیان کرام۔
جواب نمبر: 605424
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 952-637/SN=12/1442
قرآن کریم کی آیتوں میں اللہ تعالی نے شفا رکھی ہے تو ممکن ہے کہ قاری عبد الباسط صاحب کی قرأت سن کر کسی کو شفا حاصل ہوگئی ہو، اس میں کوئی استبعاد نہیں ہے۔ قال اللہ تبارک وتعالی: وننزّل من القرآن ماہو شفاء ورحمة للمووٴمنین الآیة (الإسراء: 82) وفی النکت والعیون؛ یحتمل ثلاثة أوجہ، أحدہما شفاء من الضلال لما فیہ من الہُدیٰ، الثاني شفاء من السّقم لما فیہ من البرکة، والثالث شفاء من الفرائض والأحکام لما فیہ من البیان الخ (3/268، مطبوعہ: دارالکتب العلمیة، بیروت)۔ واضح رہے کہ آڈیو میں قرآن کریم کی تلاوت سننے میں تو کوئی حرج نہیں ہے؛ لیکن ویڈیو سامنے رکھ کر سننے سے احتراز کرنا چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند