• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 60402

    عنوان: اگر میں قرآن کی کوئی سورة یا آیت کسی مقصد سے پڑھتی ہوں اور یہ سنت سے ثابت نہ ہو تو کیا یہ گناہ ہوا؟

    سوال: ہر عبادت سنت کے مطابق ہی کرنی چاہئے، اگر میں قرآن کی کوئی سورة یا آیت کسی مقصد سے پڑھتی ہوں اور یہ سنت سے ثابت نہ ہو تو کیا یہ گناہ ہوا؟جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 60402

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 912-938/H=10/1436-U فی نفسہ تلاوت قرآنِ کریم کی برکت سے دنیا وآخرت کی حوائج کے پورا ہونے کی دعا کرنا اور حاجات کا پورا ہونا نصوص سے ثابت ہے پس آپ کسی نیک مقصد سے کوئی سورت یا آیت پڑھیں گی تو وہ خلافِ سنت نہ ہوگا نہ باعث گناہ ہوگا، چونکہ اس کی اصل ثابت ہے سورت اور آیتِ مبارکہ اور ان کے پڑھنے کا جو طریقہ اختیار کریں نیز کس مقصد کے لیے پڑھنا چاہتی ہیں؟ اور جو طریقہ اختیار کریں؟ ان سب امور کو صاف صاف لکھ کر معلوم کرلیں تو بہتر تھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند