• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 603827

    عنوان:

    کیا قرآن کا ترجمہ طالب علم خود سے کر سکتے ہیں

    سوال:

    حضرت والہ کی خدمت میں ایک سوال عرض ہے کہ کیا طالب علم قران کا ترجمہ لفظ کے اعتبار سے خود کرسکتے ہیں یا ان کے اوپر یہ ضروری ہے کہ وہ کسی مترجم کے ترجمہ والے قرآن کو دیکھ کر اس میں سے ترجمہ یاد کریں؟ جواب دی کر شکریہ کا موقع دیں۔

    جواب نمبر: 603827

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:671-441/sd=8/1442

     پڑھنے کے زمانے میں طالب علم کو چاہیے کہ استاد نے جو ترجمہ کرایا ہے، اسی کو یاد کرنے کی کوشش کرے اور اس کے لیے صرف قرآن کریم کو سامنے رکھے ، تراجم سے مدد نہ لے؛ ہاں جہاں سمجھنے کی ضرورت پیش آئے تو استاد ہی سے معلوم کرے، اس سے استعداد پختہ ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند