• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 603799

    عنوان:

    اسکرین گارڈ پر نظر آنے والی قرآنی آیات كو بلا وضو چھونا كیسا ہے؟

    سوال:

    دریافت طلب امر یہ ہے کہ آجکل موبائل اسکرین کے اوپر موبائل کی حفاظت کے لئے اسکرین گارڈ لگایا جاتا ہے ایسے موبائل فون کا کیا حکم ہے جس کی اسکرین پر الگ سے اسکرین گارڈ لگایا گیا ہو؛ کیا ایسے موبائل میں قرآنی آیات بلا وضو چھو سکتے ہیں؟ براہ مہربانی واضح کریں۔ فیضان اللہ کوپاگنج؛ مئو

    جواب نمبر: 603799

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 788-597/B=09/1442

     اسکرین پر جب قرآنی آیات ظاہر ہوں تو اسکرین پر بلا وضو ہاتھ نہ رکھنا چاہئے۔ قرآنی آیات کا ادب و احترام کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند