• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 603726

    عنوان: پبلک بس میں موبائل سے قرآن شریف کی تلاوت کر سکتے ہیں؟ 

    سوال:

    مفتی صاحب پبلک بس میں موبائل سے قرآن شریف کی تلاوت کر سکتے ہیں؟ واضح رہے کہ پبلک بس میں صفائی کا خیال نہیں رکھا جاتا؟

    جواب نمبر: 603726

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:632-485/N=8/1442

     پبلک بس میں اگرچہ عام طور پر صفائی، ستھرائی نہیں ہوتی ؛ لیکن عموماً وہ یقینی طور پر ناپاک بھی نہیں ہوتی؛ اس لیے پبلک بس میں موبائل میں دیکھ کر قرآن شریف کی تلاوت جائز ہے؛ البتہ آہستہ آواز میں تلاوت کی جائے، بآواز بلند تلاوت نہ کی جائے؛ تاکہ بس میں موجود دیگر مسافرین کو خلل نہ ہو، نیز اگر وہ کسی دوسرے کام میں مصروف ہوں تو اُنھیں وہ کام نہ چھوڑنا پڑے، اسی طرح اگر کچھ دوری پر یا قریب میں پیشاب وغیرہ کی ناپاکی ہو تو قرآن پاک کی بے ادبی وبے احترامی نہ ہو۔

    فتحصل من ھذا أن الموضع إن کان معداً للنجاسة کالمخرج والمسلخ کرھت القراء ة مطلقاً وإلا فإن لم یکن ھناک نجاسة ولا أحد مکشوف العورة فلا کراھة مطلقاً، وإن کان فإنہ یکرہ رفع الصوت فقط إن کانت النجاسة قریبة (رد المحتار، کتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة، ۳: ۸۵، ط: مکتبة زکریا دیوبند، ۵: ۲۰۰، ت: الفرفور، ط: دمشق)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند