• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 603585

    عنوان:

    كیا دورانِ سفر موبائل سے تلاوت كرسكتے ہیں؟

    سوال:

    دوران سفر موبائل سے قرآن شریف کی تلاوت کر سکتے ہیں، واضح رہے جی کہ سفر پبلک بس میں ہو رہا ہوں، اس سے بے ادبی تو نہیں ہوگی؟

    جواب نمبر: 603585

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 816-591/H=07/1442

     بے ادبی کا اندیشہ نہ ہو اور موبائل میں دیکھ کر بحالت سفر پبلک بس میں ہی خواہ پڑھیں تو کچھ حرج نہیں؛ البتہ بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے بے احترامی کا خطرہ ہو تو جس قدر حفظ یاد ہو اسی کو پڑھتے رہیں موبائل میں نہ پڑھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند