• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 602835

    عنوان:

    قبررستان كے گیٹ پر كوئی سورت لكھنا؟

    سوال:

    میں جاننا چاہتا ہوں ہم لوگ قبرستان کی مین گیٹ پر پتھر کے اوپر سورہء کافرون سورہ اخلاص سورہ فلق سورہ ناس یا لفظ اللّٰہ یا لفظ محمد لکھنا چاہتا ہوں کیا لکھا جا سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 602835

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:498-404/sd=7/1442

     فقہاء نے اس کو خلاف ادب اور مکروہ لکھا ہے ؛ کیونکہ اس میں قرآن کریم اور اللہ اور اس کے رسول کے نام کی بے حرمتی کا اندیشہ ہے ۔

    قال ابن عابدین: تکرہ کتابة القرآن وأسماء اللہ - تعالی - علی الدراہم والمحاریب والجدران وما یفرش، وما ذاک إلا لاحترامہ، وخشیة وطئہ ونحوہ مما فیہ إہانة فالمنع ہنا بالأولی ما لم یثبت عن المجتہد أو ینقل فیہ حدیث ثابت فتأمل۔ (رد المحتار: ۲۴۶/۲، دار الفکر، بیروت) ولیس بمستحسن کتابة القرآن علی المحاریب والجدران لما یخاف من سقوط الکتابة، و أن توطأ۔ (البحر الرائق:۴۰/۲، کتاب الصلاة، قبیل باب الوتر والنوافل، ط:دار الکتاب الاسلامی) تکرہ کتابة القرآن وأسماء اللّٰہ تعالی علی الدراہم والمحاریب والجدران، وما یفرش۔۔۔۔ (رد المحتار: ۱۷۹/۱، کتاب الطہارة، باب المیاہ، ط: دار الفکر، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند