• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 602187

    عنوان:

    قرآن مجید میں کل کتنی آیتیں ہیں

    سوال:

    قرآن مجید میں کل۔کتنی آیتیں ہیں ، 6666 ہیں یا اس سے کم رہنما ئی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 602187

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 467-400/B=06/1442

     عوام و خواص کی زبان پر زیادہ تر یہی مشہور ہے کہ قرآن پاک میں 6666 آیتیں ہیں۔ لیکن قراء سبعہ میں سے یہ کسی کا قول نہیں ہے۔ قرآن میں آیات کی تعداد جو مذکور ہے وہ عدد کوفی سے مشہور ہے۔ حضرت حمزہ ، حضرت سفیان سے مروی ہے۔ اور یہ دونوں اہل علم حضرات اور ثقہ علماء کے واسطوں سے سیدنا حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ناقل ہیں۔ اس کے مطابق قرآن پاک کی آیات کی تعداد 6236 ہے۔ اس سے پہلے یہاں سے یہ فتوی جاری ہوچکا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند