• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 601585

    عنوان:

    لڑكیوں كے لیے حفظ قرآن كا كیا طریقہ ہے؟

    سوال:

    لڑکیوں کے لیے قرآن پاک حفظ کرنا کیا آج کے دور میں مشکل ہے؟

    جواب نمبر: 601585

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 317-236/SN=05/1442

     مشکل نہیں، آج کے دور میں بھی لڑکیاں حفظ قرآن کر سکتی ہیں، بس اس کے لیے مضبوط نظام بنانے کی ضرورت ہے؛ تاکہ بتدریج اسباق مل سکیں نیز پڑھا ہوا بھی یاد رہے۔ ماہنامہ دارالعلوم دیوبند، شمارہ: جون جولائی ۲۰۲۰ء میں، شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری رحمة اللہ علیہ کے صاحزادے کا ایک مضمون شائع ہوا ہے، اس میں عورتیں کس طرح حافظ قرآن ہو سکتی ہیں، اس کا ایک طریقہ بھی لکھا ہوا ہے، دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ سے مذکورہ بالا شمارہ حاصل کرکے مضمون کا مطالعہ فرمالیں، امید ہے کہ فائدہ ہوگا، معلوم رہے کہ حضرت شیخ الحدیث رحمة اللہ علیہ کی اہلیہ مرحومہ خود حافظہ تھیں نیز ان کے گھر کی متعدد خواتین ابھی حافظ قرآن ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند