• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 601482

    عنوان: ناقابل استعمال مصلَّے اور مساجد میں رکھے ہوئے ناقابل استفادہ قرآن کریم کے نسخوں کا کیا کیا جائے؟

    سوال:

    مفتی صاحب میرا نام عثمان احمد ہے اٹلی میں رہتا ہوں، میں نے پوچھنا یہ ہے کہ ادھر ہماری مسجد میں بہت سارے مصلے ہیں جو کہ کافی سارے پھٹ چکے ہیں، ابھی پوچھنا یہ ہے کہ ان مصلوں کا کیا جائے؟

    2:اور ہماری مسجد میں بہت سارے قرآن مجید ہیں جو کہ شہید ہیں ان کے بارے تھوڑی سی رہنمائی کر دیں ان کا ہم کیا کریں؟ کیونکہ ادھر اٹلی کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں ہم دفنا سکیں؟ کیا ہم ان کوجلا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 601482

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:274-176/N=4/1442

     (۱): اگر وہ مصلَّے استعمال کے قابل نہیں رہ گئے ہیں تو اُنھیں ہٹادینے میں کچھ حرج نہیں۔

    (۲): اس سلسلہ میں مقامی مفتیان کرام سے رجوع کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند