• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 601427

    عنوان:

    كیا یہ آیت فکشفنا عنک غطاء ک فبصرک الیوم حدید‏، بینائی بڑھانے كے لیے پڑھی جاسكتی ہے؟

    سوال:

    سوال : حضرت سورہ ق کی ایک آیت فکشفنا عنک غطاء ک فبصرک الیوم حدید۔ کیا یہ آیت دنیا میں آنکھوں کی بینائی بڑھانے یا جتنی بینائی ہے اس کو روکنے کیلئے پڑھی جاسکتی ہے کیا یہ حقیقت میں وظیفہ ہے؟ مع دلائل مسئلہ کو سمجھادیں۔

    جواب نمبر: 601427

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:270-173/N=4/1442

     جی ہاں! آنکھوں کی بینائی بڑھانے یا موجودہ بینائی گھَٹنے سے روکنے لیے سورہ ق کی آیت: ۲۲بہ طور وظیفہ پڑھی جاسکتی ہے، اس میں شرعاً کچھ مضائقہ نہیں۔ اور دنیوی ضروریات ومسائل کے وظائف صرف مباح وجائز ہوتے ہیں، سنت یا مستحب نہیں ہوتے؛ اس لیے جواز کے لیے اُن میں کسی خلاف شرع امر کا نہ پایا جانا ہی کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند