• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 601258

    عنوان:

    حافظ اگر قرآن بھول جائے تو دوبارہ كس طرح یاد كرسكتا ہے؟

    سوال:

    میں ایک حافظ ہوں میرا حفظ ۲۰۱۵میں مکمل ہوا تھا رمضان سے پہلے اور اسی سال میں نے رمضان میں ایک بڑی مسجد میں تراویح سنائی تھیں اسکے بعد میں قرآن کو روزآنہ پڑھتا تھا پر ۲۰۱۶میں نے دیوبند کے مدرسے میں داخلہ لیا فارسی میں تو فارسی کے دوران مجھے قرآن یاد کرنے کا وقت نہیں ملتا تھا اسی وجہ سے میں حفظ بھول گیا ہوں ۲۰۱۵کے بعد میں نے ایک بار بھی تراویح نہیں پڑھائی کیوں کے میں بہت محنت کرتا ہوں کے قرآن یاد کروں پر پورا دن یاد کرنے کے بعد بھی میں تراویح نہیں سنا پایا میں روزآنہ یاد کرتا ہوں پر مجھے یاد ہی نہیں رہتا اور میں سنا ہوں کے حافظ اگر قرآن بھول جاتا ہے تو بہت گناہ ہے پر میں یاد کرنے کی کوشش کرتا ہوں پر یاد ہی نہیں ہوتا مہربانی کر کے اس کا کو حل بتا دیں میں بہت پریشان ہوں عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 601258

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:290-234/sd=5/1442

     آپ ہمت سے کام لیں، جب ایک بار قرآن حفظ کرچکے ہیں تو انشاء اللہ تھوڑی محنت کرنے سے قرآن یاد ہوجائے گا، روزآنہ پابندی سے قرآن کی تلاوت کے لیے ضرور وقت نکالیں؛ بلکہ اگر کسی کو دور کے لیے متعین کرلیں تو بہتر ہوگا یا کسی اچھے حافظ صاحب کو روزآنہ تھوڑا تھوڑا سنا نے کا معمول بنالیں ، روزآنہ جتنا یاد کریں اس کو نوافل میں بھی پڑھنے کی کوشش کریں ، اس سے انشاء اللہ قرآن اور اچھا یاد ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند