• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 600721

    عنوان: قرآن خوانی کو وسیلہ بناکر گھر میں خیرو برکت کی دعا کرنا

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیاں کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ہمارے علاقے میں ایک صاحب نے اپنا ایک مکان تعمیر کیا اور برکت کے لئے قرآن خوانی کا انتظام کیا جس میں علماء کرام اور حفاظ حضرات شریک ہوئے ایک عالم صاحب نے دعا کرتے ہوئے کہا اے اللہ اس قرآن خوانی کا ثواب آدم علیہ السلام سے لے کر تمام انبیاء علیہم السلام کے ارواح میں پہچادیجئے دعا کے بعد ایک مفتی صاحب نے کہا کہ اس طرح دعا کرنے کی وجہ سے یہ قرآن خوانی ایصال ثواب کیلئے ہوگیا المرء یئوخذ باقرارہ کی وجہ سے ایا صرف الفاظ دعا کی وجہ سے کوئی عبادت جو حصول برکت کی گئی ایصال ثواب کیلئے ہوجا ئیگی۔ براے مہربانی جواب سے مستفید فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 600721

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 229-323/B=05/1442

     نئے گھر میں قرآن پڑھنے سے ہی برکت حاصل ہوگئی۔ اس موقعہ پر حضرات انبیاء کو ایصال ثواب کرنے کی دعا بے موقعہ ہوئی لیکن اس سے گھر کی برکت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ اس قرآن خوانی کو وسیلہ بناکر گھر میں خیرو برکت کی دعا کرنی چاہئے تھی۔ صحیح یہ ہے کہ گھر میں اجتماعی قرآن خوانی نہ کرائی جائے یہ قرآن و حدیث سے ثابت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند