عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 600396
تالیف قلب کی کیا حیثیت ہے کچھ مولویوں سے اس بابت دریافت کیا تو کہا یہ حکم منسوخ ہو گیا،قرآن تو تا ابد انسان کے لئے راہنما ہے پھر یہ منسوخ کیسے ، قرآن کی کون کون سی آیتیں منسوخ ہیں۔
جواب نمبر: 60039613-Oct-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 39-27/D=02/1442
تالیف قلب کی بحث کو سمجھنے کیلئے معارف القرآن (ج: ۴، ص:۴۰۱تا ۴۰۴، سورہٴ توبہ، آیت: ۶۰) اور نسخ کی بحث کو سمجھنے کے لئے مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم کی کتاب علوم القرآن میں نسخ کے بیان کا مطالعہ کریں۔ (علوم القرآن، باب چہارم، ص: ۱۵۹تا ۱۷۲) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کون سی سورت دو مرتبہ نازل ہوئی
7920 مناظرایک عورت نے اپنے شوہر سے جھگڑا کرتے وقت بہت زیادہ غصہ کی حالت میں قرآن کریم کے نسخوں کو فرش پر پھینک دیا، وہ عام طور پر پابندی سے نماز پڑھتی ہے اور روزانہ قرآن کی تلاوت بھی کرتی ہے۔ یہ واقعہ نہایت غصہ کی حالت میں ہوا اور اس نے قرآن کریم کے بارے میں کچھ توہین آمیز باتیں بھی کہی۔ براہ کرم، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اس کے کفارہ کے بارے میں بتائیں، نیز یہ بھی بتائیں کہ کیا اس سے میاں بیوی کے نکاح پر کوئی اثر پڑے گا؟
6220 مناظرکیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں، کیا قرآن سمجھ کر پڑھنا ضروری ہے؟
کیا موبائل پر قرآن کریم کی سورتوں کی رنگ ٹون لگوانا صحیح ہے؟ قرآن اور حدیث کے حوالہ سے بتائیں۔
8417 مناظراگر کوئی آنکھوں کا زناکرتے ہوئے جیسے ٹی وی دیکھتے ہوئے قرآن یا کوئی دوسرا ذکر کرے تو کیا یہ جائز ہے؟ (یاد رہے کہ اس بندے نے یہ کام گناہ کے کام کی نیت سے کیا ہے)۔
3943 مناظر