• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 59955

    عنوان: غیر عربی رسم الخط میں قرآن

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا غیر عربی رسم الخط میں قرآن پاک کو لکہنا اور اس کی تلاوت کرنا جائز ہے ؟ اگر مسجدوں میں ایسے غیر عربی رسم الخط قرآن ہو تو ان کا کیا حکم ہے ؟ اور کیا عوام کا یہ بہانہ کہ وہ عربی نہیں جانتے کس حد تک درست ہے ؟ برائے کرم مع دلائل جواب ارسال فرما کر احسان فرمائیں۔

    جواب نمبر: 59955

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 867-863/B=9/1436-U عربی رسم الخط میں قرآن کا لکھنا واجب ہے، اور اسی رسم الخط کی تلاوت کرنا واجب ہے، کسی دوسرے رسم الخط میں قرآن لکھنا اور پڑھنا جائز نہیں، یہ توقیفی چیز ہے۔ اس میں کسی کو عقلی گدا لگانے کی ضرورت نہیں، اگر کوئی عربی نہیں جانتا ہے تو قرآن پڑھنا سیکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند