عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 59160
جواب نمبر: 59160
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 892-888/B=9/1436-U قرآن سننے کے لیے وضو کا ہونا شرط نہیں خواہ جس سے بھی قرآن سنیں۔ البتہ قرآن کو چھونے کے لیے وضو کا ہونا ضروری ہے۔ (۲) جب اسکرین سے قرآن ختم کردیا جائے تو اس کے بعد بند موبائل کو ٹوائیلٹ میں لے جانے کی گنجائش ہے اور اگر موبائل بند نہ ہو قرآن اسکرین پر ظاہر ہو تو اس کو بلاوضو چھونا اور اسی طرح ٹوائیلیٹ میں لے جانا جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند