• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 53550

    عنوان: مکروہ اوقات میں سجدہ تلاوت کرنا کیسا ہے سجدہ تلاوت کرنے میں کتنی تاخیر جائز ہے کیا پورے قرآن کے۱۴ سجدے ایک ساتھ کے جا سکتے ہیں

    سوال: مکروہ اوقات میں سجدہ تلاوت کرنا کیسا ہے سجدہ تلاوت کرنے میں کتنی تاخیر جائز ہے کیا پورے قرآن کے۱۴ سجدے ایک ساتھ کے جا سکتے ہیں

    جواب نمبر: 53550

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1396-1132/B=9/1435-U اوقات مکروہ ثلاثہ میں (وقت مکروہ سے پہلے پڑھی ہوئی آیت سجدہ کا) سجدہٴ تلاوت بھی مکروہ ہے۔ جہاں تک ممکن ہو آیتِ سجدہ پڑھنے کے بعد جلد از جلد سجدہٴ تلاوت کرلے، لیکن اگر کسی نے پورا قرآن پڑھ کر سجدہٴ تلاوت اکٹھا ہی چودہ سجدے کرلیے تو یہ بھی درست ہے۔ واجب ادا ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند