• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 50708

    عنوان: کیا عربی کے علاوہ انگلش میں یا کسی اورزبان میں قرآن پڑھنا جائز ہے؟

    سوال: کیا عربی کے علاوہ انگلش میں یا کسی اورزبان میں قرآن پڑھنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 50708

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 442-357/B=3/1435-U قرآن پاک چونکہ عربی زبان ہی میں نازل ہوا ہے اس لیے قرآن پاک کو عربی زبان اور عربی لب ولہجہ میں پڑھنا ضروری ہے، عربی زبان کے علاوہ محض انگلش میں یا کسی اور زبان میں قرآن پاک پڑھنا درست نہیں ہے، البتہ اصل عربی کے ساتھ اگر انگلش یا کسی اور زبان میں قرآن کی مستند تفسیر وترجمہ بھی ہو تب پڑھنا درست ہے، چنانچہ فتح القدیر میں ہے: وفیہ أن اعتاد القراء ة بالفارسیة أو أراد أن یکتب مصحفًا بہا یُمنع وإن فعل في آیةٍ أو آیتین لا․ فإن کتب القرآن وتفسیر کل حرف وترجمتہ جاز․ (فتح القدیر: ۱/۳۴۸،مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند