• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 4815

    عنوان:

    اگر کوئی آنکھوں کا زناکرتے ہوئے جیسے ٹی وی دیکھتے ہوئے قرآن یا کوئی دوسرا ذکر کرے تو کیا یہ جائز ہے؟ (یاد رہے کہ اس بندے نے یہ کام گناہ کے کام کی نیت سے کیا ہے)۔

    سوال:

    اگر کوئی آنکھوں کا زناکرتے ہوئے جیسے ٹی وی دیکھتے ہوئے قرآن یا کوئی دوسرا ذکر کرے تو کیا یہ جائز ہے؟ (یاد رہے کہ اس بندے نے یہ کام گناہ کے کام کی نیت سے کیا ہے)۔

    جواب نمبر: 4815

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 451=451/ م

    کسی ناجائز عمل کا ارتکاب یہ خود گناہ ہے اورعین گناہ کے ارتکاب کے وقت قرآن کی تلاوت یا ذکر کرنا یہ گناہ درگناہ ہے کیوں کہ اس میں قرآن و ذکر کی بے حرمتی اورسخت بے ادبی ہے جس سے توبہ و استغفار لازم ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند