• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 43966

    عنوان: کیا کمپیوٹر پر قرآن پڑھتے وقت وضو کرنا چاہئے؟

    سوال: کیا کمپوٹر پر قرآن پڑہتے وقت وضو کرنا چاھیے؟

    جواب نمبر: 43966

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 368-215/L=3/1434 اگر کمپیوٹر پر تلاوت کرتے وقت اسکرین پر ہاتھ نہ رکھا جائے تو بلاوضو بھی تلاوت کرسکتے ہیں، البتہ اگر اسکرین پر ہاتھ رکھ کر تلاوت کرنا ہو تو وضو کرنا ضروری ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند