• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 43046

    عنوان: حفظ قرآن كركے بھول جانا

    سوال: جب میری عمر ۱۴ سال ہوئی تو میں پاکستان کے ایک مدرسہ میں گئی اور حفظ شروع کیا ، پھر کچھ حالات ایسے ہوگئے کہ واپس آنا پڑتاہے پھر میں نے تقریباً بارہ پارے حفظ کیا ، پھر میں بیمار ہوگئی اور تقریبا تین مہینے تک میں بیمار رہی ، مجھے لقوہ ہوگیا تھا، مجھمیری صحیح پڑھائی نہیں ہوتی تھی۔ اس کے بعد پھر میں نے دوبارہ حفظ کرنا شروع کیا ، پہلے وہ سپارے پکے کئے ، پھر ایک سال نہیں گذرا کہ میرارشتہ آیا اور ابو نے ہاں کردیا ، اس کے دوران گھر والوں نے اور میں نے کود بھی یہی فیصلہ کیا کہ میں حفظ نہ کردوں جتنا یاد ہے اس کو یاد کرلوں ،پھر شادی کے بعد ادھر ساری فیملی ہے ، میرے سسروال والے․․․․․ تو مجھے اتنا وقت کہاں ملے گا منزل یاد کرنے کو ، اور وقت ملے بھی تو مجھے پتا نہیں کہ کہاں سے یاد کرنا شروع کروں۔ سوال یہ ہے کہ اگر میں میری موت اب اس حالت میں آجاتی ہے تو کیا میری پکڑ ہوسکتی ہے اس وجہ سے؟ براہ کرم، بتائیں کہ میں کیا کروں؟میرے لیے دعا کریں۔

    جواب نمبر: 43046

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 63-52/N=2/1434 شادی کے بعد اگر حفظ کی تکمیل ممکن ہو تو بہتر ہے کہ آپ حفظ مکمل کرلیں، نہیں تو جتنے پارے آپ نے حفظ کیے ہیں کثرت تلاوت کے ذریعہ انھیں باقی رکھنے کی کوشش کریں، اس میں غفلت نہ ہونی چاہیے، ایسی صورت میں ان شاء اللہ عدم تکمیل کی وجہ سے کوئی گناہ نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند