• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 42977

    عنوان: قرآن ٹرانسلیشن

    سوال: ایک سوال کا جواب مطلوب ہے، قرآن و سنت کی روشنی میں کیا کوئی غیر مسلم ( عیسائی، یہودی، ہندو، سکھ وغیرہ) قرآن کا ترجمہ پڑھ سکتا ہے؟کیا اسے اس کے لئے وضو کرنا لازمی ہے جب کہ وہ ترجمہ پڑھ رہا ہو؟

    جواب نمبر: 42977

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 93-76/B=2/1434 غیرمسلم تووضو کا مکلف نہیں ھے، لیکن مسلمان کو چاہیے کہ جب اسے قرآن کا ترجمہ پڑھنے کے لیے دے تو پوری تاکید کے ساتھ کہہ دے کہ اسے نہا دھوکر پاک وصاف دُھلے ہوئے کپڑے پہن کر اور پاک وصاف جگہ بیٹھ کر پڑھنا ہوگا، پھر وہ خود ہی اس کا احترام کرے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند