• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 41078

    عنوان: قرآن میں جو حروف مقطعات ہیں مثال کے طور پر، ا ل م یا اور اسی طرح کے اور تو کیا یہ اللہ کی صفات ہیں؟

    سوال: قرآن میں جو حروف مقطعات ہیں مثال کے طور پر، ا ل م یا اور اسی طرح کے اور تو کیا یہ اللہ کی صفات ہیں؟

    جواب نمبر: 41078

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1384-879/L=10/1433 حروف مقطعات جو اوائل سور میں آئے ہیں، ان کے متعلق بعض مفسرین نے فرمایا کہ یہ ان سورتوں کے نام ہیں، بعض حضرات نے فرمایا کہ اسمائے الٰہیہ کے رموز ہیں، مگر جمہور صحابہ وتابعین اور علمائے امت کے نزدیک راجح یہ ہے کہ یہ حروف رموز اور اسرار ہیں جس کا علم سوائے حق تعالی کے کسی کو نہیں دیا گیا اور یہ ہوسکتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا علم بطور ایک راز کے دیا گیا ہو جس کی تبلیغ امت کے لیے روک دی گئی ہو اسی لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ان حروف کی تفسیر وتشریح میں کچھ منقول نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند