• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 40528

    عنوان: تجوید

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا قرآن کریم با تجوید پڑھنا ضروری ہے؟ اگر کوئی تجوید سے نہ پڑھے تو کیا اسکی تلاوت سے اسکو ثواب کے بجائے گناہ ملیگا؟ وضاحت فرما دیجئے۔

    جواب نمبر: 40528

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1246-1246/M=8/1433 جی ہاں، قرآن کریم تجوید کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے، اکر کوئی تجوید کے بغیر پڑھتا ہے تو اس کے ثواب میں کمی ہوگی، اور لحن جلی کا ارتکاب کرے گا تو گناہ بھی ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند