• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 40125

    عنوان: قرآن میں ركھے پاروں كے بارے میں

    سوال: حضرت ہمارے یہاں مسجد میں لوگوں ہدیئے میں بہت سارے کلام پاک الگ الگ سپارو والے ٹن کے دببوں میں رکھ کر دیئے ہیں۔ اب اتنے سارے ہو گئے ہیں کہ انہیں رکھنے میں پریشانی ہوتی ہے، کیا ان کو بیچ کر پیسہ مسجد میں لگا دیں انکا کیا کر یں ؟

    جواب نمبر: 40125

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1173-737/L=8/1433 قرآن پاک کے پارے مسجد میں رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ان کی تلاوت کی جائے، اگر پارے زائد مقدار میں ہوں کہ ان کے رکھنے میں پریشانی ہو تو ان کو قریب کی مسجد میں رکھ دیا جائے۔ وقف مصحفًا علی أہل مسجد للقراء ة إن یحصون جاز وإن وقف علی المسجد جاز ویقرأ فیہ ولا یکون محصورًا علی ہذا المسجد۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند