• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 38777

    عنوان: جلالین تفسیر می زمین ک ہموار ہونے کا مثلا

    سوال: تفسیر جلالین میں لکھا ہے کہ قرآن کریم کے سورہ ۸۸:۲۰ میں ذکر ہے کہ زمین ہموار بچھی ہوئی ہے۔یہ ہموار ہے اور اس بات پر جمہور علماء کا اتفاق ہے اور یہ گول نہیں ہے؟اس کے حاشیہ میں لکھاہے کہ امام رازی نے کہا ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ زمین ہموار بچھی ہے مجموعی طورپر گول نہ ہو۔ سوال یہ ہے کہ کیا جمہور علماء کی بات صحیح نہیں ہے بلکہ امام رازی کی بات صحیح ہے؟کیا قرآن کریم کے مطابق زمین ہموار ہے؟ `

    جواب نمبر: 38777

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 991-816/B=6/1433 زمین ہموار ہے یا گول ہے؟ قرآن وحدیث میں اس کی صراحت نہیں ہے، جس آیت سے اس کا ہموار ہونا معلوم ہوتا ہے وہ ہمارے دیکھنے کے اعتبار سے فرمایا گیا ہے، موجودہ سائنسی تحقیقات یہ ہے کہ وہ گول مثل ایک سیارہ کے ہے، یہ جھگڑا جدیداور قدیم فلسفیوں میں عرصہ دراز سے چلا آرہا ہے، ہمیں اس بحث میں الجھنے کی ضرورت نہیں، نہ اس پر نجات کا مدار ہے، آخرت میں کام آنے والے اعمال میں لگنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند