• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 37029

    عنوان: قرآن كا آسمانی كتاب كیسے هے؟

    سوال: قرآن ایک آسمانی کتاب ہے۔ اس کو ایک غیر مسلم کو کیسے سمجھائیں مع دلیل وضاحت فرمائیں ، وہ کہتا ہے کہ ہماری کتابیں اور کوئی سی بھی دھرم کی کتابیں ہوں سب کسی انسان کی ہی لکھی ہوئی ہیں۔

    جواب نمبر: 37029

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 378=378-3/1433 اس غیر مسلم سے پوچھئے کہ اگر قرآن آسمانی کتاب نہیں ہے تو یہ بتاوٴ کہ کس انسان کی لکھی ہوئی ہے، اور اس پر ثبوت کیا ہیں؟ اور غیرآسمانی تصنیف ہونے کا تمہارے نزدیک معیار کیا ہے؟ ان حوالوں کا جواب پہلے اس سے لکھواکر دوبارہ استفتاء کیجیے تب ان شاء اللہ مدلل جواب لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند