• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 36911

    عنوان: موبائل پر بغیر وضو تلاوت كرنا

    سوال: آج کل جدید موبائل میں قرآن شریف ڈاوَن لوڈ کرلیا جاتا ہے ، کیا موبائل فون پر بغیر وضو کے تلاوت کی جاسکتی ہے؟ اور کیا اس کی اسکرین جس پر قرآن شریف کی آیات مبارکہ نظر آرہی ہیں کیا ان کو بغیر وضو کے چھوسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 36911

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 360=360-3/1433 قرآنی آیات کو ہاتھ لگائے بغیر موبائل فون پر بلاوضو تلاوت کی جاسکتی ہے، جس وقت اسکرین پر آیات مبارکہ نظر آرہی ہوں ان کو بغیر وضو چھونا درست نہیں ”لَا یَمَسُّہُ اِلَّا الْمُطَہَّرُوْنَ“ (القرآن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند