• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 36400

    عنوان: موبائل میموری میں قرآن الکریم

    سوال: میرا سوال یہ ہے کے کیا ہم موبائل کی میموری میں قرآن کریم کو رکھ سکتے ہیں کیا؟کیوں کہ ہم اسے پاکٹ میں رکھتے ہیں اور اسی موبائل کو باتھ روم لے کر جاتے ہیں ، وغیرہ وغیرہ تو ایسی صورت میں کیا ہم کیا کریں؟کیا ہم موبائل کو لے کرباتھ روم جا سکتے ہیں؟ اور کیا ہم موبائل میں سے جب قرا ن کریم دیکھ کر پڑھتے ہیں تو کیا ضروری ہے؟ وضو کر یں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 36400

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 213=213-2/1433 موبائل کی میموری میں قرآن کریم رکھنا ناجائز نہیں ہے، لیکن اس کا خیال ضروری ہے کہ قرآن کی بے حرمتی نہ ہو، مثلاً جس وقت موبائل کی اسکرین پر قرآن کی آیات نظر آرہی ہوں اس وقت اسکرین کو بلاوضو ہاتھ نہ لگائیں، ہاتھ لگائے بغیر بلاوضو پڑھ سکتے ہیں، ایسے موبائل کو بند کرکے باتھ روم میں بھی لے جاسکتے ہیں، اور میموری میں ناجائز چیزیں مثلاً تصاویر اور فلمیں وغیرہ رکھنے سے بھی احتراز لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند