• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 31556

    عنوان: اگر ٹیپ ریکارڈر پر قرآن کریم کی تلاوت چل رہی ہو اور آیت سجدہ آجائے تو کیا ریکارڈنگ پر سجدہ لازم ہوتاہے اور کیا سجدہ تلاوت وضو کے بغیر ادا کرسکتے ہیں؟ (۲) کیا مدینہ منورہ زیارت کرنے کے بعد ضروری ہے کہ میقات پر سے احرام باندھ کر عمرہ کیا جائے اور اگر احرام نہ باندھیں توکیا دم دینی ہوگی؟

    سوال: اگر ٹیپ ریکارڈر پر قرآن کریم کی تلاوت چل رہی ہو اور آیت سجدہ آجائے تو کیا ریکارڈنگ پر سجدہ لازم ہوتاہے اور کیا سجدہ تلاوت وضو کے بغیر ادا کرسکتے ہیں؟ (۲) کیا مدینہ منورہ زیارت کرنے کے بعد ضروری ہے کہ میقات پر سے احرام باندھ کر عمرہ کیا جائے اور اگر احرام نہ باندھیں توکیا دم دینی ہوگی؟

    جواب نمبر: 31556

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 642=540-5/1432 ٹیپ ریکارڈ پر آیت سجدہ سننے سے سجدہٴ تلاوت واجب نہیں۔ ٹیپ ریکارڈ کی آواز صدائے بازگشت کا حکم رکھتی ہے، جب سجدہٴ تلاوت واجب ہوتا ہے تو وہ سجدہ باوضو کرنا ضروری ہے، بلاوضو سجدہٴ تلاوت جائز نہیں۔ (۲) جی ہاں مدینہ سے واپسی میں جب میقات ذوالحلیفہ سے گذر ہوگا تو عمرہ کا احرام یا حج کا احرام باندھنا واجب ہے، اگر کوئی احرام باندھے بغیر میقات سے گذرگیا تو اس پر دم واجب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند