• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 31184

    عنوان: کیاتلاوت قرآن کریم واجب ہے یاسنت یا فرض؟

    سوال: کیاتلاوت قرآن کریم واجب ہے یاسنت یا فرض؟براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔ مثلاً نماز فرض ہے۔

    جواب نمبر: 31184

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 617=617-4/1432 قرآن کریم کا اتنا حصہ یاد ہونا جس سے نماز ہوجائے یہ تو ہرمسلمان پر فرض ہے، رہا روزانہ تلاوت کا مسئلہ تو یہ فرض یا واجب نہیں، البتہ روزانہ تلاوت کا معمول کار ثواب، موجب خیر وبرکت ورحمت ہے، سال میں دو مرتبہ قرآن ختم کرنا اس کا حق ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند