• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 27240

    عنوان: میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ قرآن کریم کو ترجمہ کے ساتھ سمجھ کر پڑھنے کے ثواب زیادہ ہیں یا صرف ناظرہ پڑھ لینا ہی کافی ہے؟ جب کہ یہ کتاب ہدایت ہے قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے ۔ میں فاتح محمد جالندھری صاحب کا ترجمہ پڑھ رہا ہوں ، کیا یہ ترجمہ صحیح ہے؟ 

    سوال: میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ قرآن کریم کو ترجمہ کے ساتھ سمجھ کر پڑھنے کے ثواب زیادہ ہیں یا صرف ناظرہ پڑھ لینا ہی کافی ہے؟ جب کہ یہ کتاب ہدایت ہے قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے ۔ میں فاتح محمد جالندھری صاحب کا ترجمہ پڑھ رہا ہوں ، کیا یہ ترجمہ صحیح ہے؟ 

    جواب نمبر: 27240

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1796=1344-12/1431

    ناظرہ پڑھ لینا بھی بہت ثواب کا موجب ہے، ترجمہ پڑھنے کا ثواب الگ ہے، مگر اس کے لیے کچھ شرائط ہیں۔ (۱) اردو کا پڑھنا اور سمجھنا اچھی طرح جانتا ہو۔ (۲) کسی عالم کی نگرانی یا ہدایت کے مطابق ترجمہ پڑھے تاکہ جہاں کم سمجھ میں آئے یا نہ سمجھے وہاں عالم سے رجوع کرکے اچھی طرح سمجھ سکے ورنہ اگر کچھ کا کچھ سمجھ گیا تو الٹا گناہ ہوگا۔ بہتر ہے کہ کسی مستند عالم کی سہل وآسان تفسیر جو اردو زبان میں ہو اسے پڑھے مثلاً مفتی محمد شفیع صاحب علیہ الرحمة کی تفسیر معارف القرآن، فتح محمد صاحب جالندھری علیہ الرحمة کا ترجمہ صحیح ہے جو طریقہ ہم نے اوپر لکھا ہے اس کے مطابق پڑھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند