• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 2636

    عنوان:

    میر ا سوال یہ ہے کہ قرآن پڑھتے ہوئے جو سجدے آتے ہیں، اگر ان کو ایک ایک کر کے کرناہو تو کیسے کریں گے؟ اور اگر سب اکٹھے کرنے ہوں تو کیسے کریں گے؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔

    سوال:

    میر ا سوال یہ ہے کہ قرآن پڑھتے ہوئے جو سجدے آتے ہیں، اگر ان کو ایک ایک کر کے کرناہو تو کیسے کریں گے؟ اور اگر سب اکٹھے کرنے ہوں تو کیسے کریں گے؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 2636

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 765/ ل= 749/ ل

     

    اگر الگ الگ ایک ایک کرکے سجدہ ادا کرنا ہو تو اس کی صورت یہ ہوگی، آدمی کھڑے ہوکر اللہ اکبر کہتا ہوا سجدہ میں چلا جائے اور تسبیح پڑھ کر اللہ اکبر کہہ کر سر اٹھالے وھي سجدة بین تکبیرتین بلا رفع ید ید وتشھد وسلام وفیھا تسبیح السجود (الدر المختار مع الشامي: ج۲ ص۵۸۰، ط زکریا دیوبند) اور اگر اکٹھے ادا کرنے ہوں تو پھر کھڑا ہوکر اللہ اکبر کہتا ہوا سجدہ میں چلا جائے اور تسبیح کے بعد اللہ اکبر کہتا ہوا کھڑا ہوجائے اسی طرح جتنے سجدہ ہوں ادا کرلے واضح رہے کہ اس میں یہ نیت کرنا کہ یہ پہلا سجدہ ہے یہ دوسرا ضروری نہیں، بلکہ اس پر جس قدر سجدے واجب ہوں ان کو بلاتعیین کے ادا کرنے سے ادا ہوجاتا ہے: ویکفیہ أن یسجد عدد ماعلیہ بلا تعیین ویکون موٴدیا (الدر المختار مع الشامي: ج۲ ص۵۸۳، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند